قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے: وزیر قانون

نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے واپس آجائیں گے: اعظم نذیر تارڑ کا تقریب سے خطاب/ فائل فوٹو
 نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے واپس آجائیں گے: اعظم نذیر تارڑ کا تقریب سے خطاب/ فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں تقریب سے خطاب  میں اعظم  نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے خلاف مقدمات کا قانونی طور پر دفاع کریں گے اور میرٹ پر سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے واپس آجائیں گے۔

وزیر قانون کاکہنا تھاکہ قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب  تقریب سے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ آئینی بحران ختم کرنے کیلئے عدلیہ کا کردار قابل تحسین ہے. عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے۔


مزید خبریں :