ملک کے بیشتر علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت میں مزید اضافےکا امکان

فوٹو: اے این این
فوٹو: اے این این

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار  رہ سکتی ہے۔

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو اور لاڑکانہ میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 حیدرآباد اور سرگودھا 47، فیصل آباد،لاہور اور ملتان 46، سکھر 45، شیخوپورہ 44، اسلام آباد میں 43 ،کراچی میں 42 اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہےکہ گرمی کی لہر اگلےہفتے بھی جاری رہے گی تاہم 14 سے 17 مئی کے دوران گرمی کی لہر میں قدرے کمی کی توقع ہے اس کے بعد 18مئی سے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھنےکا امکان ہے، 18 مئی سےدرجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی سےآبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کے لیے پانی کی قلت کا خطرہ ہے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث توانائی اور پانی کی کھپت بڑھ جائے گی، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دیں اور مویشیوں اور  پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زیادہ درجہ حرارت ہیٹ اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے، شہری احتیاط کریں۔

مزید خبریں :