دنیا کی بلند چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماؤں کی پیش قدمیاں جاری

مایہ ناز پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ ، شہروز کاشف ماؤنٹ لوٹسے اور سرباز خان کو ہ ہمالیہ کی چوٹی ماﺅنٹ مکالو سر کریں گے/فوٹو فائل
مایہ ناز پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ ، شہروز کاشف ماؤنٹ لوٹسے اور سرباز خان کو ہ ہمالیہ کی چوٹی ماﺅنٹ مکالو سر کریں گے/فوٹو فائل

دنیا کی مختلف بلند چوٹیوں  کو  سر کرنے  کے  لیے   پاکستان کے کوہ پیماؤں کی پیش قدمیاں جاری ہیں۔

 بلند   چوٹیوں کو  سر کرنے  کے لیے  پرعزم   مایہ ناز  پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی  دنیا کی بلند ترین چوٹی  ماؤنٹ ایوریسٹ ، شہروز  کاشف ماؤنٹ لوٹسے اور سرباز خان  کو ہ ہمالیہ کی چوٹی ماؤنٹ  مکالو سر کریں گے۔

کوہ پیما عبدالجوشی /فوٹوفائل
کوہ پیما عبدالجوشی /فوٹوفائل

ذرائع کے مطابق  ہنزہ کے عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کے کیمپ فور پر پہنچ چکے ہیں، عبدالجوشی  آج  رات  دنیا  کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے حتمی سمٹ کریں گے۔

کوہ پیما سرباز خان /فوٹوفائل
کوہ پیما سرباز خان /فوٹوفائل

دوسری جانب سرباز خان دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کے لیے  بیس کیمپ کی جانب رواں دواں ہیں ، سِرباز خان نے گزشتہ دنوں کنچن جونگا سر کیا تھا۔

ادھر ماؤنٹ مکالو سِرباز خان کے ماؤ نٹینئرنگ کیرئیر کی11 ویں  8  ہزار میٹر بلند چوٹی ہوگی۔

کوہ پیما شہروز کاشف/فوٹوفائل
کوہ پیما شہروز کاشف/فوٹوفائل

لاہور سے تعلق رکھنے والے  شہروز کاشف چوتھی بلند ترین چوٹی لوہٹسے کے کیمپ ٹو پر موجود ہیں ، شہروز کاشف آج لوٹسے کے کیمپ تھری کی جانب سفر کریں گے۔


مزید خبریں :