حکومت کا ائیرپورٹس پر مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ

کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، قادر پٹیل— فوٹو:فائل
کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، قادر پٹیل— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ائیرپورٹس پربیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت صحت نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ دائرہ کار کو منظم طریقے سے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کورونا سرویلنس کیلئے ائیر پورٹس پرریپڈ ٹیسٹنگ رینڈم طریقے سے جاری تھی، ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی استعداد کار کو مزید بڑھا دیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور تمام داخلی راستوں پر رپورٹ ہونے والے کسی بھی کیس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ علاج سے پہلے احتیاط ہی وبا کو ملک میں پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

مزید خبریں :