دنیا
16 مئی ، 2022

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے—فوٹو: فائل
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے—فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ  میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے  مطابق واقعہ کیلی فورنیا کے  لگونا ووڈ شہر میں پیش  آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی۔

رپورٹس کے مطابق  پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے  اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کےشہر بفلو کےسپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئےتھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM