کھیل

20 سالہ پاکستانی کوہ پیما نے 8 ہزار سے اونچی چھٹی چوٹی سر کر لی

شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک، ماؤمٹ ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو اور کنچن جونگا بھی سر کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل
شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک، ماؤمٹ ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو اور کنچن جونگا بھی سر کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے 20 سالہ کوہ پیما کاشف شہروز نے 8 ہزار سے اونچی ایک اور چوٹی سر کر لی۔

شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوٹسے کو سر کر لیا جس کی تصدیق ان کی ٹیم نے بھی کر دی ہے۔

بیس سالہ کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند چھٹی چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک، ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو اور کنچن جونگا بھی سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

شہروز سے قبل علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8 ہزار میٹر سے بلند چھ چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

ماؤنٹ لوٹسے کو سر کرنے کے بعد شہروز کاشف پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کا رخ کریں گے۔

مزید خبریں :