کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے. فوٹو: فائل
پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے. فوٹو: فائل

کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں بھی بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے شہروں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔

پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

مزید خبریں :