لندن میں نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

نواز شریف سے ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، اداکار عدنان صدیقی کی گفتگو — فوٹو: مرتضیٰ علی شاہ
نواز شریف سے ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، اداکار عدنان صدیقی کی گفتگو — فوٹو: مرتضیٰ علی شاہ

لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھاکہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھاکہ ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :