ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، 18 مئی سے درجہ حرارت میں مزید اضافےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ اور  پنجاب کے مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سیالکوٹ اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور جھنگ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور سرگودھا میں 43، اسلام آباد ،حیدرآباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔

کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور میں بھی پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا، گذشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تاہم اب ہیٹ ویو میں وقتی طور پرکسی حد تک کمی آئی ہے، لاہور  سمیت مختلف  شہروں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنےکا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 مئی سے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

مزید خبریں :