’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو‘، کھارادر دھماکے میں بیٹا جاں بحق ماں کو پکارتا رہا

کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے— فوٹو:اسکرین گریب
کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے— فوٹو:اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کھارادر دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پربچہ ماں کوپکارتا رہا۔

کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو بیٹا پکارتا رہا۔

بیٹا زمین پر زخمی پڑی ماں کو پکارتا رہا کہ ’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا‘۔ ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کرروتا رہا۔

بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :