Geo News
Geo News

Time 16 مئی ، 2022
پاکستان

عمران خان کا صوابی جلسے میں شرکت کیلئے بھی کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹرکا استعمال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد سے جلسہ گاہ پہنچے۔

 وزیراعلیٰ کے معاون اطلاعات خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان پہلے ابیٹ آباد میں منصوبوں کے افتتاح کے لیے گئے جس کے بعد وہ مٹینگ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے اور  وہاں سے عمران خان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں صوابی جلسے میں شرکت کے لیے آئے ۔

 بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہےکہ وہ اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں کسے بٹھائیں تاہم عمران خان جلسے سے واپسی پربذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل ایبٹ آباد اور مردان جلسے میں میں شرکت کے لیے بھی عمران خان کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں پہنچے تھے۔