Geo News
Geo News

Time 16 مئی ، 2022
پاکستان

پیپلزپارٹی کا حکومت کے مشکل فیصلوں کی ذمے داری لینے پر آمادگی کا اظہار

مشکل فیصلے کرنے سے اگر ملک بہترہوسکتا ہے اور اس کا سیاسی نقصان ہوتا ہے تو یہ نقصان برداشت کرنا چاہیے، قمر زمان کائرہ— فوٹو: فائل
مشکل فیصلے کرنے سے اگر ملک بہترہوسکتا ہے اور اس کا سیاسی نقصان ہوتا ہے تو یہ نقصان برداشت کرنا چاہیے، قمر زمان کائرہ— فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی نے حکومت کے مشکل فیصلوں کی ذمے داری لینے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم صرف پاور شیئرنگ میں ہی نہیں، بوجھ اُٹھانے میں بھی ساتھ ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف معاشی محاذ پر نہیں بلکہ دیگر محاذوں پر بھی مشکل وقت ہے، اجتماعی ذمے داری لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، مشکل فیصلے کرنے سے اگر ملک بہترہوسکتا ہے اور اس کا سیاسی نقصان ہوتا ہے تو یہ نقصان برداشت کرنا چاہیے۔