Geo News
Geo News

Time 17 مئی ، 2022
پاکستان

لندن میں نواز شریف سے علیم خان کی ملاقات

ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے، عبدالعلیم خان— فوٹو:فائل
ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے، عبدالعلیم خان— فوٹو:فائل

لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی ہے۔

نواز شریف اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھاکہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔