دنیا
Time 17 مئی ، 2022

طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: سراج الدین حقانی

گزشتہ 20 برس کا عرصہ دفاع اور جنگ کا تھا، اب امریکا اور عالمی برادری سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: افغان وزیر داخلہ کا انٹرویو/ فائل فوٹو
گزشتہ 20 برس کا عرصہ دفاع اور جنگ کا تھا، اب امریکا اور عالمی برادری سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: افغان وزیر داخلہ کا انٹرویو/ فائل فوٹو

کابل: افغانستان میں طالبان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نےکہا ہےکہ طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے کہا کہ گزشتہ 20 برس کا عرصہ دفاع اور جنگ کا تھا، اب امریکا اور عالمی برادری سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور تعلقات ان بنیادوں اوراصولوں پر جو دنیا میں رائج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کےرویے کےباعث افغان عوام کو امریکا سے تحفظات ہیں، ملکی آزادی اوردفاع کےلیےجدوجہد ہماراجائزحق ہے۔

مزید خبریں :