17 مئی ، 2022
بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں پیٹرول ختم ہوگیا۔
سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے، آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری درآمدات کیلئےفوری طور پر 75 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، ملک میں 14 ضروری ادویات کی کمی ہے اور ادویات کیلئے فوری ادائیگیاں کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سرکاری تنخواہوں، ضروری اشیاء کی ادائیگی کیلئے پیسے چھاپنا جاری رکھنا ہے۔
سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن ائیر لائنز کی نجکاری کرنے کی تجویز ہے، اگلے کچھ مہینے مشکل ترین ہوں گے، قوم کوقربانیاں دینے اورچیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔