طے شدہ رائے ہےکچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے، فضل الرحمان

ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنامعقول بات نہیں ہوگی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام— فوٹو:فائل
 ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنامعقول بات نہیں ہوگی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام— فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ طے شدہ رائے ہے کچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے اور الیکشن میں سال سوا سال ہی توہےاس سےآگےنہیں جایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنامعقول بات نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سویلین اداروں میں کوئی تقسیم آ جائے تو ازالہ ممکن ہے لیکن دفاعی اداروں میں تقسیم آجائے تو پورا ملک اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے۔

مزید خبریں :