پاکستان

حفیظ شیخ کی کراچی آمد، سادہ لباس اہلکاروں نے سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے باہر نکالا

دبئی سے کراچی پہنچنے پر جناح ٹرمینل پرعبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا، ذرائع— فوٹو: فائل
دبئی سے کراچی پہنچنے پر جناح ٹرمینل پرعبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا، ذرائع— فوٹو: فائل

کراچی:سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سےکراچی پہنچ گئے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق  عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ہیں، جناح ٹرمینل پرعبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا،سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کوسخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر  لےگئے۔

ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھے۔

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

 ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا۔

جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا، سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

مزید خبریں :