سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے پر بھارتی سنگھ کیخلاف ایف آئی آر درج

بھارتی سنگھ پر سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔—فوٹو: فائل
بھارتی سنگھ پر سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔—فوٹو: فائل

معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ پر سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کے الزام  میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی سنگھ گزشتہ ہفتے ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ جسمین بھاسن کے ساتھ مونچھوں اور داڑھی کو لے کر مبینہ طور پر مذاق کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  منگل کے روز ٹائیگر فورس کے سربراہ جسی تلن کی طرف سے جالندھر کے ایک پولیس اسٹیشن میں بھارتی سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق کامیڈین پر سکھ برادری کا مذاق اُڑانے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بھارتی پرانڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295 - اے (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حرکتیں، مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے) کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ 'لوگوں نے انہیں غلط سمجھا کیونکہ ان کے ارادے  نیک تھے'۔ 

بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سے 4 دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے 'داڑھی مونچھ' کا مذاق اڑایا ہے۔ میں نے اس ویڈیو کو بار بار دیکھا ہے اور لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی دیکھیں کیونکہ میں نے کسی مذہب کے خلاف کچھ نہیں کہا ۔ 

واضح رہے کہ 2020 میں  بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔


مزید خبریں :