18 مئی ، 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن کی پیش گوئی کردی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو کے لیے معیشت دانوں کو راول پنڈی ،اسلام آباد بلایا جارہا ہے ۔
انہوں نےکہا کہ حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اداروں کے خاص تھے ، ہیں اور رہیں گے ،حکومت نے اداروں سے رابطہ کیا اور ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی لیکن اداروں نے نہیں دی ۔ جب ادارے نیوٹرل ہوئے اور اپنے آپ کو الگ کیا تو اب ان سے حکومت نہیں چل رہی ۔