Time 18 مئی ، 2022
پاکستان

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا/ فائل فوٹو
احتساب عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا۔

ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔

بعد ازاں عدالت  نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :