رئیل می نارزو 50 سیریز کے 2 فونز متعارف

نارزو سیریز کے 2 فونز پیش کیے گئے / فوٹو بشکریہ رئیل می
نارزو سیریز کے 2 فونز پیش کیے گئے / فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے نارزو 50 سیریز کو متعارف کرا دیا ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے نارزو50 اور 50 پرو کو پیش کیا گیا ۔

دونوں فونز میں 5 جی بی سپورٹ اور 90 ہرٹز ڈسپلے دیے گئے ہیں جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ ہے۔

نارزو 50 پرو 5 جی

یہ فون 6.4 انچ کے امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہے جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ موجود ہے۔

اسکرین کو گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن فراہم کیا گیا ہے جبکہ میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر ڈیوائس کا حصہ ہے۔

نارزو 50 پرو / فوٹو بشکریہ رئیل می
نارزو 50 پرو / فوٹو بشکریہ رئیل می

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیے گئے ہیں۔

اسی طرح 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی رئیل می یو آئی 3.0 سافٹ ویئر سے لیس فون میں اسکرین کے اندر نصب فنگرپرنٹ اسکینر، ڈولبی ایٹموس سپورٹ والے اسٹیریو اسپیکرز اور ہیڈ فون جیک دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں اس کی قیمت 22 ہزار بھارتی روپے (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

نارزو 50

نارزو 50 میں زیادہ بڑا 6.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈیمینسٹی 810 پراسیسر کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

نارزو 50 / فوٹو بشکریہ رئیل می
نارزو 50 / فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا موجود ہے جبکہ سیلفی کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون میں فنگرپرنٹ اسکینر کو سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیریو اسپیکرز اور ہیڈفون جیک دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

اس فون کی قیمت 16 ہزار بھارتی روپے (لگ بھگ 41 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :