دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت، نکاح خواں کوگرفتار کرلیاگیا

سمن آباد پولیس نے تفتیش کیلئے قاری غلام مصطفیٰ کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا — فوٹو:فائل
سمن آباد پولیس نے تفتیش کیلئے قاری غلام مصطفیٰ کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا — فوٹو:فائل

کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرا کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دعا زہرا کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیوسمن آباد لاہور کا رہائشی ہے اور نکاح خواں نے دعا زہرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا۔

پولیس کے مطابق سمن آباد پولیس نے تفتیش کیلئے قاری غلام مصطفیٰ کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل نوعمر لڑکی دعا زہرا نے کراچی سے لاہور آ کر ایک لڑکے سے شادی کی، اس کے اغوا کا مقدمہ کراچی میں درج تھا، والدین کے مطابق لڑکی کی عمر 14 سال ہے جبکہ وہ خود کو 18 سال کی بتاتی ہے، اس کی عمر کی تصدیق کیلئے کراچی اور لاہور پولیس میں رابطہ چل رہا ہے ۔

مزید خبریں :