پاکستان
19 مئی ، 2022

بلوچستان کے صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بڑا دھچکا، اہم ساتھی صوبائی وزیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نوابزادہ طارق مگسی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھجوائے گئے استعفے کے متن میں صوبائی وزیر نظم ونسق طارق مگسی کا کہنا تھا کہ میں موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پر دستخط کر چکا ہوں اس لیے اخلاقی طور پر میرا بطور صوبائی وزیر کام کرنا مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان  عبدالقدوس بزنجو  کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔

تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال، ظہوربلیدی، عارف محمد حسنی، سلیم کھوسہ، نوابزادہ طارق مگسی، مٹھاخان کاکڑ اور سرفرازڈومکی کے دستخط ہیں۔

تحریک پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصغراچکزئی، نعیم بازئی اورشاہینہ کاکڑ جبکہ پی ٹی آئی کے سرداریارمحمد رند، بی بی فریدہ، نعمت زہری اورمبین خلجی کے دستخط ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM