Time 19 مئی ، 2022
پاکستان

بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملاقا تیں کی ہیں—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر
بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملاقا تیں کی ہیں—فوٹو: بلاول بھٹو ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقا تیں کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے  اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا  جبکہ تنازع کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور  دیا۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو  نے  تر کی اور اٹلی کے وزرائے خا رجہ سے بھی ملاقاتیں  کیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر  میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی کے ساتھ مشترکہ بنیادوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب  ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات مثالی ہیں۔ 

اس کے علاوہ امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ افغان حکومت نے خواتین کی تعلیم کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے وعدہ پورا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بلاول نے گلوبل فوڈ سکیورٹی کال ٹو ایکشن کانفرنس میں بھی شرکت کی، وہ  کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ۔

بلاول بھٹو اوربلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہترتعلقات کا خواہشمند ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :