Time 19 مئی ، 2022
کاروبار

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سنچری

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 51 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ فوٹو: فائل
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 51 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسہ مسلسل جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا ہے جو دن کے اختتام تک اسی قیمت پر برقرار رہا۔

رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ  نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس میں آن لائن شرکت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی معاشی حالات پر قابو پا لے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔