Time 19 مئی ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کالعدم قراردینےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کالعدم قرار دینےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی تحریک انصاف کی درخواست پرکل سماعت کریں گے۔

درخواست پی ٹی آئی کے سبطین خان سمیت 5 ارکان اسمبلی کی جانب سےدائرکی گئی ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہےکہ الیکشن کےدن پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو حمزہ شہباز کی ایما پر ایوان سے نکال دیا گیا۔

 درخواست گزاروں کا کہنا ہےکہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے سے زبردستی روکا، پولیس ایوان میں کیسےداخل ہوئی، سیکرٹری اسمبلی نے پرائیویٹ لوگوں کا داخلہ روکا مگر ڈپٹی سیکرٹری نے 300 لوگوں کو بلالیا۔

درخواست گزاروں کے مطابق رکن اسمبلی احسن سلیم بریار نے ووٹ نہیں ڈالا مگر ان کا نام ووٹ ڈالنے والوں کی فہرست میں ہے، استدعا ہےکہ حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :