ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ہے جہاں ایک ڈالر 14 پیسے کے اضافے کے بعد 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

رواں  کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

نئی حکومت آنے کے بعد سے امریکی ڈالر 17 روپے 21 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 42 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 201 روپے برقرار ہے۔

— اسٹیٹ بینک آف پاکستان
— اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :