'اخلاقیات، روایات،سیاست کے جنازہ کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے کررہا ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مریم نوازکے بارے میں نازیبا الفاظ کی بھرپور مذمت کی ہے۔—فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مریم نوازکے بارے میں نازیبا الفاظ کی بھرپور مذمت کی ہے۔—فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے مریم نوازکے بارے میں نازیبا الفاظ کی بھرپور مذمت کی ہے۔

حمزہ شہباز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'مریم نوازشریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اخلاقیات،روایات،سیاست کے جنازہ کے بعداب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کررہا ہے، ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ایسی بد زبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کیلئے زہر قاتل ہے، عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو'۔


مزید خبریں :