مریم نواز سے متعلق عمران خان کا بیان عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار ہے، ویمن ایکشن فورم

ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کو عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار قرار دے دیا ۔—فوٹو:فائل
ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کو عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار قرار دے دیا ۔—فوٹو:فائل

ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کو عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار قرار دے دیا ۔

 ڈبلیو اے ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

ڈبلیو اے ایف نے کہا کہ اس طرح کے بیانات عمران خان کی مایوسی اور خودپسندی کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ وہ سنجیدہ بحث سے قاصر ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام عمران خان کے شرمناک ریمارکس کے خلاف احتجاج کرے۔

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو'۔

مزید خبریں :