گجرات میں رشتے کا تنازع، اسپین پلٹ دو بہنیں چچا کے ہاتھوں قتل

چند روز قبل ہی پاکستان پہنچنے والی بہنوں کو ان کے چچا نے فائرنگ کر کے قتل کیا: پولیس۔ فوٹو: فیس بک
چند روز قبل ہی پاکستان پہنچنے والی بہنوں کو ان کے چچا نے فائرنگ کر کے قتل کیا: پولیس۔ فوٹو: فیس بک

گجرات میں رشتے کے تنازع پر  چچا نے اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دو بہنوں کے قتل کا واقعہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر مبینہ طور پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنی دو بھتیجیوں کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 20 اور 24 سالہ مقتول بہنیں چند روز قبل ہی اسپین سے پاکستان آئیں تھی جنہیں اُن کے چچا نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں :