21 مئی ، 2022
سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور استعفے کا نوٹیفکیشن جاری ہونےسے پہلے تک شیریں مزاری رکن اسمبلی تصور ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر کو مطلع کرنا ضروری ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا جہاں سے انہیں پولیس ڈی جی خان لیکر روانہ ہوگئی ہے۔