Time 21 مئی ، 2022
پاکستان

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانےاور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر— فوٹو: اسکرین گریب
2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانےاور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر— فوٹو: اسکرین گریب

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب دیودار کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق این ڈی ایم اے، بلوچستان پی ڈی ایم اےآگ بجھانےکی کوکشش کررہی ہیں، فوج اور ایف سی بلوچستان مدد فراہم کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانےاور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، 400 فائربالز، 200 فائرسوٹ، کمبل، خیمے،چٹائیاں اور  آگ بجھانے کا سامان فراہم کیاگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے لاہور سے ژوب تک امدادی سامان بھی پہنچا دیا ہے، مقامی انتظامیہ،لیویزکے ساتھ ایف سی ونگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پہاڑوں پر لگنے والی آگ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے درازندہ کے پہاڑوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 آگ سے چلغوزے، زیتون کے درخت اور جنگلی حیات متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر واقعات کی وجوہات کا پتہ لگانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :