Time 22 مئی ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

بوئنگ کا اسٹار لائنرجہاز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچنے میں کامیاب

کئی برسوں کی کوشش کے بعد بوئنگ کو یہ کامیابی حاصل ہوئی / فوٹو بشکریہ ناسا
کئی برسوں کی کوشش کے بعد بوئنگ کو یہ کامیابی حاصل ہوئی / فوٹو بشکریہ ناسا

بوئنگ کے نئے مسافر بردار خلائی جہاز نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس)سے جڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سی ایس ٹی 100 اسٹار لائنر کی اس کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جہاز مستقبل میں آئی ایس ایس سے انسانوں کو واپس لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

بوئنگ کا یہ منصوبہ برسوں سے تاخیر یا ناکامی کا سامنا کررہا تھا اور اب جاکر اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بوئنگ کمپنی ناسا کے او ایف ٹی 2 منصوبے میں شامل ہے جس کے تحت امریکی خلائی ادارے کی جانب سے خلابازوں کو خلائی اسٹیشن پر بھیجا اور واپس لایا جائے گا۔

مگر اس پروگرام پر عملدرآمد سے قبل ناسا نے بوئنگ کو کہا تھا کہ وہ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں والی پرواز سے یہ ثابت کرے کہ یہ جہاز تمام خلائی مراحل سے گزرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

بوئنگ کو اسٹار لائنر کی یہ صلاحیت ثابت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا اور 2019 میں اسے خلا میں بھیجنے کا منصوبہ سافٹ ویئر میں ایک خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔

اب ڈھائی سال بعد اسٹار لائنر آئی ایس ایس کے ساتھ ڈوک کرنے میں کامیاب ہوا ۔

بوئنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹار لائنر آئی ایس ایس کے ساتھ ڈوک کرنےمیں کامیاب رہا جس سے وہاں انسانوں کے لے جانے یا واپس لانے کا نیا راستہ کھل گیا ہے۔

مزید خبریں :