95 سالہ شخص نے اپنی پہلی جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا

جولین موئل نے فروری میں ویلری ولیمز کو پرپوز کیا اور دونوں نے 19 مئی کو شادی کر لی—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
جولین موئل نے فروری میں ویلری ولیمز کو پرپوز کیا اور دونوں نے 19 مئی کو شادی کر لی—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

کیا محبت کرنے یا شادی کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد ہے؟ معاشرتی اصولوں کے مطابق  شاید ہاں لیکن ایک 95 سالہ  برطانوی شہری نےان تمام اصولوں کو  پسِ پشت ڈال دیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 95 سالہ جولین موئل نے 23 سال قبل پہلی بار 84 سالہ ویلیری ولیمز سے کارڈف کے ایک چرچ میں ملاقات کی۔ اُس وقت اُن دونوں نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ  وہ زندگی کے کسی موڑ پر جاکر شادی کرلیں گے۔

رپورٹس کے مطابق جولین موئل  نے فروری میں ویلری ولیمز کو پرپوز کیا اور دونوں نے 19 مئی کو شادی کر لی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی اسی چرچ میں ہوئی جس میں وہ  پہلی بار ملے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شادی کے موقع پر عمر کے اس موڑ پر جیون ساتھی ملنے پر دونوں کافی خوش دکھائی دیے اور باقی زندگی ساتھ رہنے کا عزم کیا۔

اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب کلوری بیپٹسٹ چرچ میں منعقد کی گئی جس میں تقریباً 40 دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق جولین موئل 1954 میں آسٹریلیا سے برطانیہ ہجرت کی تھی  اور وہ 1970 اور 1982 کے درمیان ویلش نیشنل اوپیرا میں بحیثیت موسیقار کام کرتے تھے۔

مزید خبریں :