22 مئی ، 2022
پشاور: لانگ مارچ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے شاہ محمود قریشی کو اہم فون آ گیا۔
پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو نمبر دکھایا تو عمران خان نے ہنس کرکہا بند کر دو اسے۔
عمران خان کے منع کرنےکے باوجود شاہ محمود قریشی نے فون سنا اورکہا'عرض یہ ہے کہ آپ کا جو ہے نا سارا میں نے پیش کردیا ہے'، تاہم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ فون بند کر دو، سب ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے فون بندکرکے عمران خان کو فون کے بارے میں کہا کہ 'He is saying'کہ ٹریپ کر دیں گے، جس پر عمران خان نے کہا کردیں،کر دیں، فون کال کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ تھا۔