بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری، متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں

بابوسر ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے جنہیں بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے، ریسکیو حکام— فوٹو: سوشل میڈیا
بابوسر ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے جنہیں بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے، ریسکیو حکام— فوٹو: سوشل میڈیا

گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ اور چلاس ہائی پر شدید برفباری ہوئی ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق بابوسرٹاپ پرشدیدبرفباری کے باعث متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کاعملہ برف ہٹانے کی مشینری کے ہمراہ بابوسر ٹاپ روانہ ہوگیا ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بابوسرٹاپ پربرفباری اور خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔

حکام کا کہنا تھاکہ بابوسر ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے جنہیں بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :