Time 23 مئی ، 2022
پاکستان

فیصل آباد: محکمہ صحت کی عمارت میں 2 خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی: پولیس/ فائل فوٹو
خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی: پولیس/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں محکمہ صحت کی عمارت میں دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا تاہم اب تک  کوئی گرفتاری  عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی سمیت خاتون اور اس کی دوست سے مبینہ زیادتی کی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مقدمے میں نامزد محکمہ صحت کی عمارت کے چوکیدار کو معطل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :