دنیا
Time 23 مئی ، 2022

ایران میں پاسداران انقلاب کے سینئر کرنل کو قتل کر دیا گیا

پاسدارن انقلاب کی القدس فورس کے سینئر رکن کرنل سیاد خدائی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
پاسدارن انقلاب کی القدس فورس کے سینئر رکن کرنل سیاد خدائی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کرنل سیاد خدائی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور سکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل سیاد خدائی کے قتل کو 2020 میں قتل ہونے والے نیوکلیئر سائنسدان محسن فخری زادے کے بعد سکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنل سیاد خدائی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سینئر رکن تھے جو بیرون ممالک میں کی جانے والی کارروائیوں کو دیکھتی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرنل سیاد کو ایران کے دشمنوں نے قتل کیا اور وہ نام نہاد ممالک جو دہشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں وہ تمام اس پر خاموش ہیں۔

مزید خبریں :