پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور مرحوم سائنسدان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے امور بین الریاستی تعلقات اورعالمی قانون سمیت تمام اقدارکے منافی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچارکردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان تمام فریقین کو ہر ممکن تحمل، خطے میں کشیدگی ہوا دینے سے گریز پر زور دیتا ہے۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد خلیج میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ اسرائیل نے اپنے سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

اس سے قبل بھی انکشاف ہوا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت کے آخری دنوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے مشیروں سے مشاورت کی ہے۔ 

مزید خبریں :