Time 23 مئی ، 2022
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: شیر سے چھیڑ خانی رکھوالے کو مہنگی پڑ گئی، پوری انگلی ہی چبا ڈالی

ببر شیر کی جانب سے چڑیا گھر کے ملازم کی انگلی چپانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اسکرین گریب
ببر شیر کی جانب سے چڑیا گھر کے ملازم کی انگلی چپانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اسکرین گریب

شیر سے تو دوستی بھی مہنگی پڑ جاتی ہے تو پھر جنگل کے بادشاہ سے چھیڑ خانی کتنی مہنگی پڑ سکتی ہے اس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

ببر شیر سے چھیڑ خانی کا ایسا ہی ایک واقعہ کیریبین جزیرے جمیکا پر پیش آیا جہاں چڑیا گھر کے ایک رکھوالا شیر کو تنگ کرنے پر اپنی انگلی سے ہی محروم ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ایک ملازم نے پنجرے کے اندر موجود ببر شیر کے دانتوں کو ہاتھ لگانے کی اس طرح سے کوشش کی جیسے وہ کسی بلی کے بچے کے ساتھ کھیل رہا ہے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ببر شیر نے چڑیا گھر کے ملازم کی انگلی کو اپنے نوکیلے دانتوں میں جکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم نے اپنی انگلی چھڑوانے کے لیے بہت زور بھی لگایا لیکن ناکام رہا اور اپنی ایک انگلی سے محروم ہو گیا۔

یہ سارا منظر دیکھنے والی ایک خاتون نے کہا کہ ہم سمجھے کہ یہ سب مذاق ہے کیونکہ چڑیا گھر کے ملازمین کا معمول ہے کہ وہ آنے والے سیاحوں کو محظوظ کرنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔


مزید خبریں :