Time 23 مئی ، 2022
پاکستان

پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اورسیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کی ہدایت جاری

رانا ثنا اللہ، آپ امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے تیار رہیں، نواز شریف کی وزیر داخلہ کو ہدایت— فوٹو: فائل
رانا ثنا اللہ، آپ امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے تیار رہیں، نواز شریف کی وزیر داخلہ کو ہدایت— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوری حکومت نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ 

ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کسی غیر آئینی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے سے اہم شخصیت کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت کے خلاف محاذ آرائی کو سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اتحادی حکومت قانون ہاتھ میں لینے والوں کوگرفتار کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں کو صاف کروانے اورسیاسی شخصیات کو الگ سیل میں رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور نواز شریف نے ہدایت کی کہ رانا ثنا، آپ امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے تیار رہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ قوم کو انتشار پیدا کرنے والوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :