Time 23 مئی ، 2022
کھیل

لاہورقلندرز کا شاہین آفریدی کے والد کے نام پر اسکالرشپ دینےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز  نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے والد کے نام پر اسکالرشپ دینےکا اعلان کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف راناکاکہنا ہےکہ پانچ نوجوانوں کو ایازخان آفریدی اسکالر شپ دی جائےگی۔

ان کا کہنا ہےکہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں دس ہزار سے زائد نوجوان ٹرائلز دینے آئے، جن میں سے 22کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، ان نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال میں تیار کریں گے۔

لاہور قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ لاہور قلندرز نے اعتماد کیا ،کوشش ہے کارکردگی کا تسلسل قائم رکھیں ۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ بڑے شہروں میں گراؤنڈز کم ہوگئے ہیں، اس مرتبہ دور دراز علاقوں سے زیادہ ٹیلنٹ ملا ہے،کے پی  اور فاٹا کے دور دراز علاقوں سے پلیئرز مل رہے۔

مزید خبریں :