Time 23 مئی ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع

حکومت نے پی ٹی آئی دھرنے پر 22 ہزار اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو:فائل
حکومت نے پی ٹی آئی دھرنے پر 22 ہزار اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صوبوں سے پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایف سی کے 1500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس سے بھی 300 اہلکار وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کو پولیس لائن میں ٹھہرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی دھرنے پر 22 ہزار اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں رینجرز کے 4000، پنجاب کانسٹیبلری کے 8000، اینٹی رائٹ فورس کے 2000 اور سندھ پولیس کے 2000 اہلکار اسلام آباد طلب کیے گئے۔

500 خواتین اہلکارڈیوٹی پر ہوں گی جبکہ 100 قیدی ویگنیں بھی منگوائی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :