Time 24 مئی ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ میں لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا— فوٹو:فائل
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بند کردیے ہیں۔

مزید خبریں :