ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 سے ہرادیا

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے ہرادیا، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے میزبان انڈونیشیا کے خلاف گولز کی بارش کردی۔

 پہلے ہاف کے اختتام تک پاکستان کو نو صفر کی برتری حاصل تھی، آخری دوکواٹر میں پاکستان نے چار چار گول کیے۔

 پاکستان کی جانب رضوان علی نے ہیٹ ٹریک اسکور کی، رانا وحید، عبدالمنان اور اعجاز احمد نے دو مبشر علی، غضنفر علی، علی شان اور معین شکیل نے ایک ایک گول کیا۔

میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید قرار پائے، پاکستان تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کےساتھ کھیلےگا۔

مزید خبریں :