24 مئی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو وارننگ دے دی۔
علی امین گنڈا پور کا رانا ثنا اللہ کو کہنا تھاکہ اگر عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم نے فیصل آباد بھی دیکھا ہوا ہے اورآپ کا گھر بھی دیکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی اوقات اور حیثیت میں رہیں، آپ کا وہ حال کروں گا کہ آپ کی نسلیں یاد کریں گی۔
اس سے قبل راناثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔