کھیل
Time 25 مئی ، 2022

حفیظ موجودہ صورتحال پر ناراض، سیاسی رہنماؤں سے سوال کردیا

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف،عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا__فوٹو فائل
محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف،عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا__فوٹو فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لاہور میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے سوال کیا ہے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف،عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا۔

انہوں  نے لکھا کہ' لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے بھی نہیں ہیں'۔

سابق کپتان نے سوال پوچھا کہ  'عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟'۔

واضح رہےکہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت پنجاب سے اسلام آبادجانے والے تمام راستے سیل کردیےگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور   میں آج پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پیٹرول کی قلت ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زیادہ علاقوں میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :