Time 25 مئی ، 2022
پاکستان

بنی گالہ میں موجود پی ٹی آئی کارکن مسلح ہیں: پولیس

پی ٹی آئی کارکن عمران خان کی حفاظت کے لیے ایک ہفتہ قبل ڈی آئی خان سے آئے تھے: پولیس۔ فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کارکن عمران خان کی حفاظت کے لیے ایک ہفتہ قبل ڈی آئی خان سے آئے تھے: پولیس۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ پشاور سے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے لاہور سے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت متعدد درجنوں کارکنوں کو ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔

سی سی پی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

اب اسلام آباد پولیس کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 سے 150 کارکن بنی گالہ میں موجود ہیں اور ان کے پاس پاس اسلحہ بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن عمران خان کی حفاظت کے لیے ایک ہفتہ قبل ڈی آئی خان سے آئے تھے۔

مزید خبریں :