پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے این او سی کی درخواست مسترد

لانگ مارچ میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے، مارچ کے باعث راستے بند ہو جائیں گے، ائیر پورٹ راستہ بھی بند ہو گا۔ فوٹوؒ فائل
لانگ مارچ میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے، مارچ کے باعث راستے بند ہو جائیں گے، ائیر پورٹ راستہ بھی بند ہو گا۔ فوٹوؒ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے این او سی دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے وجوہات کے ساتھ جوابی خط پی ٹی آئی رہنما کو لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان والی جگہ لانگ مارچ کے لیے موزوں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے، مارچ کے باعث راستے بند ہو جائیں گے، ائیر پورٹ راستہ بھی بند ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست تمام وجوہات کے باعث مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے اجازت طلب کی تھی۔

مزید خبریں :