فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتاربنانے کا طریقہ جانتے ہیں؟

یہ فروری میں متعارف ہوئے اور اب پاکستان میں پیش کیے گئے ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا
یہ فروری میں متعارف ہوئے اور اب پاکستان میں پیش کیے گئے ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا

میٹا نے فروری 2022 میں فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام پر تھری ڈی اواتار متعارف کرائے تھے اور اب پاکستان میں بھی صارفین ان کو استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ میٹا ورس پلیٹ فارم کے حوالے سے نئی پیشرفت ہے اور تھری ڈی اواتار آپ کی ذات کا ایک کارٹون ورژن ہوتا ہے جو یہ دکھاتا ہے کہ ورچوئل دنیا میں آپ کیسے نظر آتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی اصلی شخصیت ہوبہو ملتا جلتا نہ ہو مگر اسے آپ اپنا ڈیجیٹل ورژن قرار دے سکتے ہیں۔

تھری ڈی اواتار پہلے ہی متعدد ممالک میں متعارف کرائے جاچکے تھے اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

تھری ڈی اواتار بناکر فیس بک، میسنجر ایپ، انسٹاگرام اسٹوریز اور ڈائریکٹ میسجز اور میٹا کے ورچوئل ہیٹ سیٹ پر استعمال کرسکتے ہیں۔

تھری ڈی اواتار میں ہیئرنگ ایڈ ، وہیل چیئرز جیسے آپشنز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو فیس بک اسٹیکرز میں نظر آئیں گے۔

اسی طرح میٹا نے چہرے کی ساخت اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور جلد کے متعدد رنگوں کے آپشنز بھی فراہم کیے ہیں۔

اگر آپ پہلے ہی اواتار بناچکے ہیں تو اس کا طریقہ جانتے ہیں اور پہلی بار بنارہے ہیں تو فیس بک ایپ اوپن کرکے تھری لائن مینیو پر جائیں اور وہاں اسکرول کرکے اواتار کے آپشن پر کلک کریں۔

اس کے بعد ایڈٹ یور اواتار کے آپشن کو کلک کریں اوراس کے بعد فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل شخصیت کو تیار کرنے کے لیے متعدد آپشنز بشمول ملبوسات، چہرے کی ساخت، آنکھوں کی ساخت، رنگ، ہیئر اسٹائل اور متعدد دیگر فراہم کیے جائیں گے۔

اپنے اواتار کو جیسا رکھنا چاہتے ہیں ویسا بناکر کریئیٹ اٹ پر کلک کریں اور پھر نیوز فیڈ پر شیئر کریں یا پروفائل پکچر بنائیں یہ آپ کی مرضی ہے۔

میسنجر پر  ایپ کو اوپن کریں اور پھر اپنی پروفائل پکچر پرکلک کرکے اواتار کے آپشن میں جائیں۔

ایسا کرنے پر میسنجر آپ کو فیس بک ایپ پر منتقل کردے گا اور باقی طریقہ کار اوپر والا ہی ہے۔

میسنجر چیٹ میں اپنے اواتار کے اسٹیکرز استعمال کرنے کے لیے چیٹ ونڈو میں اسٹیکرز پر کلک کرکے یور اواتار اسٹیکر پیک کو دیکھیں اور اپنی پسند کا اسٹیکر منتخب کرکے سینڈ کردیں۔

مزید خبریں :